• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر مبنی فلم '83' کا ٹریلر ریلیز

ممبئی (این این آئی)بھارت کے سابق کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنائی گئی فلم ʼ83ʼ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔فلم ʼ83ʼمیں رنویر سنگھ اوردیپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم کی 1983 کے ورلڈ کپ میں تاریخی فتح کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔اداکار رنویر سنگھ اس فلم میں بھارت کے سابق کرکٹر کپل دیو کا کردار جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم میں کپل دیو کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ طاہر راج بھاسن، جیوا، ثاقب سلیم، جتن سرنا، چراغ پاٹل، دنکر شرما، نشانت دہیا، ہارڈی سندھو، ساحل کھٹر، ایمی ورک، ادنی ناتھ کوٹھارے، دھیری کاروا، آر بدری اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں۔فلم ʼ83ʼ کو رواں سال 24 دسمبر کو سینماء گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔یہ فلم ہندی کے علاوہ، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم زبان میں بھی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

دل لگی سے مزید