• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دپیکا فلم میں رنویر کی بیوی کا کردار کریں گی

بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈکون اپنی نئی آنے والی فلم میں اپنے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی اسپورٹس فلم ’83‘ میں اداکار رنویر سنگھ سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کپل دیو کا کردار نبھائیں گے۔

بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم ’83‘ کی کہانی بھارت کے 1983کا کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کے گرد گھومتی ہے۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’83‘ میںجہاں دیگر صف اول کے اداکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے وہیں دپیکا پڈوکون نے بھی فلم ’83‘ میں کام کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

رنویر سنگھ فلم ’’83‘‘ میں معروف کرکٹر کپل دیو کا کردار ادا کریں گے جس میں ان کی بیوی ’’رومی بھاٹیا‘‘ کا کردار ادا کرنے کے لئے اداکارہ دیپیکاپڈکون کو پیشکش کی گئی تھی جسے اُنہیں نے قبول کر لیا ہے۔

فلم ’83‘ اگلے سال 20اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے نومبر 2018میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون اس سے قبل تین سُپر ہٹ  فلموں میں ساتھ کام کر چکے ہیں جن میں ’گولیوں کی راس لیلا : رام لیلا ، باجی راؤ مستانی کے علاوہ پدماوت ‘شامل ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین