کترینہ کیف کے حلوے کے ٹوئٹر پر چرچےِ، ’حلوہ‘ ٹرینڈ کرنے لگا

December 18, 2021

تصویر بشکریہ ٹوئٹر ٹرینڈنگ

بھارتی ’چکنی چمیلی‘ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے گزشتہ ہفتے شادی ہوئی جس کے تا حال سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔

میڈیا سے لاکھ دور بھاگنے اور اپنے نجی معاملات کو میڈیا کی آنکھ سے بچانے والی نوبیاہتا جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے مداح اُن سے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننے اور اُنہیں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ بھارتی میڈیا بھی ہاتھ دھو کر اس جوڑی کے پیچھے پڑ گیا ہے اور مداحوں کی خواہش پوری کر رہا ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے لیے گئے ہر ایک قدم پر میڈیا کی جانب سے گفتگو کی جا رہی ہے اور مداح بھی تبصروں میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز کترینہ کیف نے پنجابی بہو ہونے کے ناطے ’چونکے جڑھنے‘ کی رسم پوری کی، کترینہ کیف نے اپنے سُسرال میںپہلا کھانا حلوہ بنایا اور سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر حلوے کی تصویر اپلوڈ ہونا ہی تھی کہ کترینہ کیف کا حلوہ بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

کترینہ کیف کے حلوے سے متعلق ٹوئٹر پر میمز بھی بنائی گئیں ہیں جس میںوکی کوشل کو کترینہ کے سامنے حلوے کی تعریف کرتے اور منہ موڑتے ہی بد ذائقہ ہونے کے سبب شکل بگاڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔