• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف نے شادی کے بعد میٹھے میں کیا بنایا؟

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی شادی کے بعد میٹھا بنانے کی رسم کی گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کترینہ کیف نے اپنے لاکھوں مداحوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

کترینہ کیف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں حلوے کی پلیٹ ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ حلوہ اُنہوں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے۔‘

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’اُنہوں نے شادی کے بعد میٹھا بنانے کی رسم کی جس کے لیے انہوں نے حلوہ بنایا۔‘

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں ماہ 9 دسمبر کو راجھستان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خوبصورت تصویریں تا حال سوشل میڈیا پر وائرل اور انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین