ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

December 19, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی خوبصورت ٹی وی اسکرین جوڑی، معروف یو ٹیوبر اور روسٹر ارسلان نصیر اور اداکارہ ایمن سلیم دوبارہ ایک ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

ارسلان نصیر اورایمن سلیم ایک ساتھ پھر سےاگلے سال کے رمضان اسپیشل ڈرامہ سیریل میں نظر آنے والے ہیں۔

اس حوالے سے اداکار و ہدایتکار دانش نواز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دانش نواز، ایمن اور ارسلان کی ویڈیو بناتے ہوئے بتارہے ہیں کہ ’ وہاں جیمز بانڈ آئے گی اور یہاں ایک رمضان سیریل‘۔


اس نشر ہونے والے رمضان ڈرامہ سیریل کی ہدایت کاری دانش نواز نے کی ہے، جبکہ اسے تحریر صائمہ اکرم چوہدری نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ ارسلان نصیر اور ایمن سلیم نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز اس سال رمضان میں نشر ہونے والے خصوصی ڈرامے سے کیا تھا اور انہیں اس سے کافی شہرت حاصل ہوئی اور ان دونوں کو ایک ساتھ خوب پسند بھی کیا گیا ہے۔

دونوں فنکاروں نے صرف ایک ہی ڈرامے میں اداکاری سے اپنی دلچسپ ڈائیلاگ ڈیلیوری اور جاندار اداکاری کے بل بوتے پر شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔