• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کو ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوش

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی خوبصورت ٹی وی اسکرین جوڑی، معروف یو ٹیوبر اور روسٹر ارسلان نصیر اور اداکارہ ایمن سلیم کو کافی عرصے کے بعد ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔

ارسلان نصیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایمن سلیم کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لی گئی ایک سیلفی شیئر کی ہے۔ 

اس سیلفی میں ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کے ہمراہ دونوں کے پی آر مینجرخاور عابدی بھی موجود ہیں۔

ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کی یہ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اس سیلفی میں دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر مداح بہت خوش ہوئے اور دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ارسلان نصیر اور ایمن سلیم گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان  ٹی ٹوئنٹی  سیریز کا تیسرا اور آخری میچ دیکھنے کے لیے گئے تھے۔

تازہ ترین