اومی کرون کی روک تھام، اسرائیلی شہریوں کے امریکا جانے پر پابندی عائد

December 20, 2021

اسرائیل نے کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ پر اپنے شہریوں کے امریکا جانے پر پابندی لگادی۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اسرائیلی شہری خصوصی اجازت نامے کے بغیر امریکا نہیں جاسکیں گے، امریکا جانے پر پابندی کا آغاز منگل سے ہوگا۔

اسرائیل کی وزارت صحت نے اومی کرون ویرینٹ کی روک تھام کے لیے ہفتے کو اپنی سفارشات میں اسرائیلی شہریوں کے امریکا جانے پر پابندی سمیت متعدد یورپی ملکوں کو اپنے کورونا وائرس ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے۔

امریکا کے سفر پر پابندی اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینٹ کی حکومت کا ایک اہم قدم ہوگا، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہزاروں اسرائیلی دہری شہریت کے حامل ہیں جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان بہت قریبی بھی تعلقات بھی ہیں۔