انجیوپلاسٹی کے بعد عابد علی کاخصوصی پیغام

December 22, 2021


قومی ٹیسٹ کرکٹ کے اسٹار بیٹر عابد علی نے مداحوں کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

عابد علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ، ویڈیو پیغام میں ٹیسٹ کرکٹر کو اسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے۔

36 سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں عابد علی نے کہا کہ اللّٰہ کا شُکر ہے میں ٹھیک ہوں، آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

عابد علی نے اپنی صحت سے متعلق بتایا کہ اُن کا ایک پراسیجر ہونا ہے، جس کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے ویڈیو پیغام میں دُعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹر عابد علی کی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے اور اُن کے دل کی شریان میں ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے حال ہی میں بنگلادیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کی تھی۔

عابد علی نے دو ٹیسٹ میچوں کی تین اننگز میں بالترتیب 133، 91 اور 39 رنز بنائے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عابد علی کو بنگلادیش کے خلاف شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا تھا۔