• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قائد اعظم ٹرافی میں اچانک سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیے جانے والے عابد علی کی طبیعت کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

پی سی بی آفیشلز کے مطابق عابد علی کی حالت مستحکم ہے جبکہ ان کے مزید ٹیسٹس کیے جارہے ہیں۔

اسپتال ذرائع مطابق پاکستانی کرکٹر عابد علی ایف بی ایریا کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، عابد علی کی ای سی جی نارمل آئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عابد علی کے دل کے عضلات میں پروٹین کی موجودگی کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ دل کا ایکو ٹیسٹ اور دل کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔

قائد اعظم ٹرافی میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے عابد علی کو سینے میں تکلیف کے باعث مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

عابد علی قائد اعظم ٹرافی میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے حال ہی میں بنگلادیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کی تھی۔

عابد علی نے دو ٹیسٹ میچوں کی تین اننگز میں بالترتیب 133، 91 اور 39 رنز بنائے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عابد علی کو بنگلادیش کے خلاف شاندار کارکردگی پر پلیئرز آف دی منتھ کے لئے نامزد کیا تھا۔

تازہ ترین