• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عابد علی کی بلی کو کھانا ڈالتے ویڈیو کے چرچے

قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی بظاہر بلیوں سے محبت کرتے ہیں، بلیوں سے اپنی محبت کا ثبوت انہوں نے گزشتہ روز دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے گزشتہ روز ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کھانے کے وقفے کے دوران کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

پی سی بی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’صرف قومی کرکٹرز ہی کھانا نہیں کھا رہے۔‘

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں عابد علی کو  گراؤنڈ میں موجود ایک بلی کو کھانا ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنی اس ویڈیو پر عابد علی نے  خود بھی ردعمل دیا۔ سوشل میڈیا پر شائقینِ کرکٹ عابد علی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے انہیں لیجنڈ قرار دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی عابد علی نے دو ٹیسٹ کی تین اننگز میں263 رنز ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے بنائے۔

گزشتہ روز پاکستان نے ڈھاکا ٹیسٹ اعصاب شکن مقابلے اور کئی نشیب و فراز کے بعد اننگز اور 8رنز سے جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیت کر کلین سوئپ مکمل کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید