ثناء خان نے غلاف ِکعبہ سینے کی سعادت حاصل کر لی

December 23, 2021

شوبز کی چکا چوند روشنیوں کو چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے غلافِ کعبہ کی سلائی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

ثناء خان آج کل اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میںموجود ہیں، اس دوران ثناء خان عمرے سمیت حرم میں مختلف سعادتیں حاصل کر رہی ہیں۔

ثناء خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ’کِسوا‘ ( خانہ کعبہ کا غلاف) پر سونے کی تاروں سے کڑھائی کرتے ہوئے نظر آ ر ہی ہیں۔

ثنا ء خان نے اپنی اس ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اُنہو ںنے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اتنی سعادتوں بھری گھڑی اُن کی قسمت میںلکھی ہوئی ہے کہ وہ کسوا کو چھوئیں اور اُس پر کڑھائی کریں گی۔‘

ثناء خان کا مزید لکھنا تھا کہ ’اللّٰہ بہت مہربان ہے۔‘

ثناء خان کی جانب سے اپنی اس پوسٹ پر اپنے شوہر سمیت سعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔