انڈر19 ایشیا کپ: بھارت کیخلاف جیت، رمیز راجا کی قومی ٹیم کو مبارکباد

December 25, 2021

انڈر19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں بھارت کو شکست دینے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوانو، آپ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارت کو شکست دینے کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اعصاب کو قابو میں رکھا۔

واضح رہے کہ انڈر19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں قومی ٹیم نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم اس فتح کے ساتھ ہی ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھی پہنچ گئی ہے۔