کراچی: 13 سالہ لڑکی دوپٹے سے دم گھٹ کر جاں بحق

December 26, 2021

اورنگی ٹاؤن کراچی میں دوپٹے سے دم گھٹنے کے باعث 13 سالہ لڑکی جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 13 سالہ لڑکی اپنے ہی گھر میں مردہ پائی گئی، لڑکی کے گلے پر دوپٹہ کسا ہوا تھا۔

اورنگی ٹاؤن میں واقع گھر میں مردہ پائی جانے والی 13 سال کی لڑکی کے اہلِ خانہ نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔

جاں بحق ہونے والی بچی کا نام انوشہ دختر اختر عمر معلوم ہوا ہے۔

پہلے پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

بعد میں لڑکی کی لاش کی میڈیکل جانچ کر لی گئی، پولیس کے مطابق زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی، البتہ موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

لڑکی کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے، جبکہ اس کے والد واقعے کے وقت گھر پر نہیں تھے، لڑکی کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا۔