اسرائیلی وزیراعظم کی بیٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

December 26, 2021

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی بیٹی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے بیٹی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود گھر پر تنہائی اختیار کرلی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروالیا ہے جس کے نتیجے کا انتظار ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی بیٹی نے کورونا ویکسی نیشن کروائی ہوئی تھی۔