• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مہاراشٹر میں 48 بچوں میں کورونا کی تصدیق، اسکول بند کردیا گیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل 

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک اسکول میں 48 بچوں اور تین اسٹاف ممبر کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر اسکول کو بند کردیا گیا، اس سے قبل ایک اور اسکول کے 19 طلبہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسکول میں موجود تمام بچوں اور عملے کا پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد 51 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ ان تمام لوگوں کے کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد تمام افراد کو اسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا ہے، تاہم ان میں سے بیشتر طلبہ کی طبیعت بہتر ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اسکول میں 400 سے زیادہ طلبہ زیر تعلیم ہیں جہاں پانچویں سے لے کر بارہویں جماعت تک کے طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا سمیت مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس پھیلاؤ کی وجہ سے محدود اسٹاف والی متعدد ایئر لائنز کے پائلٹس، فلائٹ اٹینڈنٹس اور دیگر ملازمین وائرس کی زد میں آگئے۔

اسٹاف کی کمی پر کئی ایئرلائنز کو کرسمس ویک اینڈ پر دنیا بھر میں 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں۔

دوسری جانب امریکا آنے اور جانے والی 1700 پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔

تازہ ترین