تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج، اسکروٹنی کمیٹی پر غور کیا جائے گا

December 27, 2021

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج برو ز پیر منعقد ہورہا ہے اجلاس میں پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی پر غور کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں منعقد ہورہا ہے جس میں کمیشن کے ممبران پی ٹی آئی کی غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے اپنی رائے پیش کریں گے جس کے بعد معاملے کو باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی رپورٹ میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔