آفاق احمد کی تجاویز قابل ستائش ہیں، فاروق ستار

December 29, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے مہاجر قومی موومنٹ کے سر براہ آفاق احمد کو کراچی میں کام یاب جلسے پر مبارک باد دیتے ہوئے آفاق احمد کی جانب سے جلسے میں اٹھائے جانے والے سنگین مسائل بالعموم ملک کے عوام کی حالت زار اور بالخصوص مہاجروں،کی ابتر سے ابتر ہوتی ہوئی صورتحال پر ارباب اقتدار اور حکومت وقت کی توجہ دلانے کے ساتھ ساتھ انہیں فوری حل کرنے اور ایک عام شہری کو ذہنی اذیت سے نکالنے سے متعلق تجاویز اور مطالبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جلسےمیں پیش کی جانے والی تجاویز قابل ستائش ہیں۔