شوہر کی دوسری شادی پر صرف بیوی عدالت جاسکتی ہے، ہائیکورٹ

December 31, 2021

لاہور ہائی کورٹ نے بہنوئی کی دوسری شادی کے خلاف سالے کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوہر دوسری شادی کرے تو صرف بیوی کو عدالت سے رجوع کرنے کا حق ہے۔

لاہور ہائیکورٹنے ریمارکس دیئے کہ متاثرہ فریق بیوی ہے، بیوی کا بھائی نہیں، اس لیے وہ کیس دائر نہیں کرسکتا۔

عدالتی ریمارکس میں مقدمے سے متعلق کہا گیا ہے کہ فریق پہلی بیوی ہے، وہ چاہے تو خاوند کے خلاف فیملی کورٹ سے رجوع کرسکتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے محمد غضنفر نوید کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، غضنفر کے خلاف سابقہ بیوی جہاں آرا کے بھائی خلیل اکبر نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

برادر نسبتی خلیل اکبر کا اپنی درخواست میں مؤقف تھا کہ دوسری شادی کیلئے غضنفر نے پہلی بیوی کا جعلی اجازت نامہ بنوایا۔