شہباز گل کا مریم، شہباز اور حمزہ کو ہیلتھ کارڈ بھجوانے کا اعلان

December 31, 2021


وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کی قیادت کو ہیلتھ کارڈ بھجوانے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آج ہم یہ ہیلتھ کارڈ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھجوارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی ہیلتھ کارڈ بھجوا رہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ ان 16 ملازمین کو بھی ہیلتھ کارڈ بھجوائیں گے جن کے اکاؤنٹ میں جعلی ٹی ٹی لگتی رہیں، اب علاج کے لیے کسی کو لندن نہیں جانا پڑے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ ملے گا۔