کترینہ کیف سے شادی کے بعد وکی کوشل مشکل میں پڑگئے

January 02, 2022

کترینہ کیف سے شادی کے بعد وکی کوشل مشکل میں پڑگئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل، اداکارہ کترینہ کیف سے شادی کے بعد مشکل میں پڑگئے۔

وکی کوشل اس وقت اندور کے ایک رہائشی کی طرف سے قانونی مشکل میں ہیں، رہائشی نے اداکار پراُن کی آنے والی فلم میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

رہائشی نے وکی کوشل پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار نے اس کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کا مبینہ غیر قانونی استعمال کیا ہے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب وکی کو شل کو سیف علی خان کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کے لیے ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار دیکھا گیا۔

جے سنگھ یادو نامی آدمی نے دعویٰ کیا کہ ’وہ فلم کےسیکوئیس میں استعمال ہونے والی گاڑی کے نمبر کا واحد مالک ہے اور اداکار اس کی اجازت کے بغیر نمبر پلیٹ جعلی نہیں بنا سکتے‘۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جے سنگھ یادو کی جانب سے درج کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ’فلم کے سیکوئیس میں استعمال ہونے والی گاڑی پر لگا نمبر پلیٹ اس کا ہےاور اسے نہیں معلوم کہ فلم کے یونٹ کو اس کا علم ہے یا نہیں لیکن یہ غیر قانونی ہے‘۔

شکایت میں مزید کہا گیا کہ ’وکی کوشل اس کا نمبر پلیٹ بغیر اجازت کے استعمال نہیں کر سکتےاور اس نے اسٹیشن پر ایک میمورنڈم دیا ہے کہ اس معاملے کی کارروائی کی جانی چاہیے‘۔

واضح رہے کہ جے پور میں وکی کوشل کی کترینہ کیف کے ساتھ شاندار شادی کے ایک ماہ کے اندر ہی یہ قانونی پریشانی سامنے آ ئی ہے۔