لاہور: پارک میں برقع پہن کر خواتین کو ہراساں کرنیوالے 2 نوجوان گرفتار

January 02, 2022

—فائل فوٹو

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں برقع پہن کر خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والے 2 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کےمطابق ملزم سبحان اور عثمان برقعے پہن کر گریٹر اقبال پارک میں آئی ہوئی فیملیز کو ہراسا ں کر تے تھے۔

اینٹی رائٹ فورس نے شکایت ملنے پر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

دونوں ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ لاری اڈا منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس پی اینٹی رائٹ فورس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔