• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی پر گریٹر اقبال پارک میں ایک اور خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنےآگئی


یوم آزادی پر گریٹر اقبال پارک میں ایک اور خاتون کو ہراساں کرنےکی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ہجوم نے خاتون کو گھیر رکھا تھا۔

خاتون خود کو بچانے کے لیے ہاتھ میں پکڑی چھڑی گھماتی ہے، خاتون کے چھڑی گھمانے پر ہجوم میں شامل کچھ افراد بھاگ جاتے ہیں۔

لاہور پولیس نے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کو ہراساں کرنے کے کیس میں واقعے کے حاصل کیے گئے 24 ویڈیو کلپس میں سے 56 افراد کی تصاویر حاصل کر لیں۔

لاہور پولیس ذرائع کے مطابق تصاویر میں ان افراد کو لڑکی کے گرد دیکھا جا سکتا ہے، حاصل کی گئی تصاویر شناخت کے لیے نادرا بھجوا دی گئی ہیں۔

لڑکی کے گرد جمع ہونے والے نوجوانوں کی تصاویر ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے 4 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔

نادرا کی جانب سے شناخت کے بعد ملزمان کے کوائف حاصل کیئے جائیں گے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نادرا سے ملنے والی تفصیلات کی روشنی میں ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی کا واقعہ 14 اگست کو مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ میں پیش آیا تھا۔

تازہ ترین