اومی کرون کا پھیلاؤ جاری، امریکا میں آج 4 لاکھ 43 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

January 02, 2022


دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاؤ جاری ہے اور صرف امریکا میں مزید 4 لاکھ 43 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب فرانس میں سوا لاکھ سے زائد کیسز کے باوجود پابندیاں نہیں لگائی گئیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نئے سال پر عالمی برادری کی مدد سے کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

امریکا میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور خراب موسم کے باعث گزشتہ روز شہریوں کو فضائی سفر میں شدید پریشانی کا سامنا رہا۔

امریکا بھر میں ایک روز کے دوران ڈھائی ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کی گئیں۔

تقریباً 6 ہزار ڈومیسٹک پروازیں تاخیر کا شکار رہیں اور دنیا بھر میں منسوخ کی گئی پروازوں کی تعداد 4 ہزار 698 رہی۔