آئی ایم ایف کا رویہ بہت سخت ہے، شوکت ترین

January 02, 2022

وزیر خزانہ شوکت ترین نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا رویہ اس بار بہت سخت ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ اس بار آئی ایم ایف ہمیں بہت سختی سے دیکھ رہا ہے، کئی چیزیں مجبوراً کرنی پڑ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی آئی ایم ایف کے کہنے پر لگائی ہے، انہوں نے تو پٹرولیم پروڈکٹس پر سیلز ٹیکس صفر کردیا تھا۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ کیا وہ پیٹرولم لیوی لگانے دیتے؟ ایسا مجبوری میں کیا۔