• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف برادران کے دیے حلف ناموں میں کیا کہا گیا ہے؟


سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق شریف برادران کے دیے گئے حلف ناموں کی تفصیل سامنے آگئی۔

حکومت جس حلف نامے کی بنیاد پر شریف برادران کے خلاف ایکشن پلان بناکر بیٹھی ہے، اُس میں کیا کہا گیا ہے؟

نواز شریف نے اپنے حلف نامے میں کہا تھا کہ وہ 4 ہفتوں میں یا جب اُن کے ڈاکٹر انہیں صحت مند اور سفر کے لیے فٹ قرار دیں گے تو وہ واپس لوٹ آئیں گے۔

اسی طرح سابق وزیراعظم کے ضامن بنے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حلف نامے میں کہا تھا کہ وہ نواز شریف کی وطن واپسی کو 4 ہفتوں میں یا جب ڈاکٹر اُن کی صحت یابی کی تصدیق کریں اور سفر کے لیے فٹ قرار دیں گے، اُن کی واپسی یقینی بنائیں گے۔

شریف برادران کے حلف ناموں پر لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے ایک بار ملک سے جانے کی اجازت دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید