سندھ کے تعلیمی ادارے کھل گئے

January 03, 2022

سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کر رہے ہیں۔

کراچی

کراچی میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے بعد بچے اور اساتذہ کورونا ایس او پیز کے ساتھ اسکول آگئے ہیں۔

حیدرآباد

حیدرآباد میں بھی موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکول کھل گئے لیکن سرکاری اسکولوں میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی جبکہ نجی اسکولوں میں حاضری ستر فیصد رہی۔

سکھر

سکھر شہر میں سرکاری اور نجی اسکولوں میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے، اسکولوں میں پہلے روز طلبا و طالبات کی حاضری معمول سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

اتوار کی تعطیل کے سبب آج سے صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کا پھر سے آغاز ہوگیا ہے۔