بھارت میں کورونا کیسز میں اضافہ جاری

January 03, 2022

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کورونا کے 33 ہزار 750 کیسز اور 123 اموات رپورٹ ہوئیں۔

وائرس سے متاثرہ افراد کی یہ تعداد 18ستمبر کے بعد سے یومیہ کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ ہے جبکہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کیسز کی تعداد 1700ہوگئی ہے۔

بھارت میں 15 سے 18سال کی عمر کے بچوں کیلئے کورونا ویکسینیشن کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

بھارتی اداکار جان ابراہم اور انکی اہلیہ کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا، اس حوالے سے جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ اور انکی اہلیہ مکمل ویکسینیشن شدہ ہیں اور ان میں کوروناکی معتدل علامات ہیں۔