صحافیوں پر فردِ جرم عائد کرنے کے عدالتی فیصلے پر صحافتی تنظیموں اور ایچ آر سی پی کی تشویش

January 03, 2022


پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، پاکستان بار کونسل اور انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے صحافیوں پر فرد جرم عائد کرنے کے عدالتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انصار عباسی نے رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق خبر دے کر محض اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریاں نبھائیں۔

اس خبر کی اشاعت پر صحافیوں پر فرد جرم عائد کرنے سے ایسی نظیر قائم ہو گی جس کے نتیجے میں آزادیٔ اظہار کے دیگر دشمن میڈیا کے خلاف مزید اقدامات کر سکتے ہیں۔