جاوید اختر کو نریندر مودی سےخواتین کی آن لائن نیلامی پر سوال کرنا مہنگا پڑگیا

January 04, 2022

جاوید اختر کو نریندرمودی نے خواتین کی آن لائن نیلامی پر سوال کرنا مہنگا پڑگیا

معروف بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر نے 100 خواتین کی آن لائن نیلامی اور پارلیمنٹ آف ریلیجنز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کے بعد اُنہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

جاوید اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے سوال کیا کہ ’سیکڑوں خواتین کی آن لائن نیلامی ہو رہی ہے، اور یہاں نام نہاد دھرم سنسد ہیں، جو فوج اور پولیس کو تقریباً 200 ملین ہندوستانیوں کی نسل کشی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’وہ اس پر سب کو خاموش دیکھ کر حیران ہیں، خاص طور پر وزیر اعظم کی خاموشی پر ‘۔

واضح رہے کہ تقریباً 100 مسلم خواتین کو ’بلی بائی‘ نامی ایک بھارتی ایپ پر نیلامی کے لیے رکھا گیا اور اسے ہوسٹنگ پلیٹ فارم (Github) پر لانچ کیا گیا تھا۔

یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب نئے سال کے پہلے دن کچھ خواتین نے اس کے خلاف آواز اٹھائی اور اس ایپ کے ڈیولپر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دہلی اور ممبئی میں ایف آئی آر کے بعد معاملے کی جانچ جاری ہے جب کہ (Github)پر مذکورہ اکاؤنٹ بند کردیا گیاہے۔

نریندر مودی سے اس معاملے پر سوال پوچھنے کی وجہ سے جاوید اختر کے خلاف آن لائن نفرت انگیز مہم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔