بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کے بعد پاک فوج کی امدادی کارروائیاں

January 04, 2022

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کے بعد پاک فوج نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نشیبی علاقوں میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، بارش سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو خوراک اور رہائش بھی فراہم کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پسنی، سربندر، نیگور اور جیوانی میں بارش کے متاثرین کو غذائی اشیا اور شیلٹر فراہم کیا گیا۔