خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کی اسلام آباد آمد

January 05, 2022

فوٹو: فائل

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف بن فلاح الحجراف ایک روزه دوره پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ایئرپورٹ پر حافظ محمد طاہر محمود اشرفى، پاکستان میں سعودى عرب كے سفير اور وزارت خارجہ كے حكام نے انکا استقبال كيا۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل اپنے دورہ پاکستان کے دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل اوروزیر اعظم پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کی آمد پاکستان کی خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کی دلیل ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان تمام خلیجی ممالک اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتا ہے اور اسلامی ممالک کے قائدین کے پاکستان کے دورے اور پاکستان کی قیادت کے اسلامی ممالک کے دورے اس کی واضح مثال ہیں۔

دو ہفتے قبل جس طرح اسلامی تعاون تنظیم ممالک کے وزراء خارجہ نے پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد آ کر اس کا عملی مظاہرہ کیا وہ ساری دنیا کے سامنے ہے۔