کوئٹہ میں گیس لیکج کا دھماکا،6 افراد زخمی

January 06, 2022

سریاب روڈ پر رہائشی علاقے میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکا

کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں دو بچوں،دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر رہائشی علاقے میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والی خواتین اور بچوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلکس اسپتال کے برن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔