انگین آلتان کے بیٹے کی شاندار برتھڈے پارٹی

January 10, 2022

انگین آلتان کے بیٹے کی شاندار سنو موبائل برتھڈے پارٹی

تُرک سپر اسٹار انگین آلتان دوزیتان نے اپنے بیٹے عامر آرس دزیتان کی چھٹی سالگرہ شاندار انداز میں منائی ہے۔

انگین آلتان دوزیتان نے مشہور زمانہ تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور زیادہ تر ’ارطغرل‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

انگین آلتان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے بیٹے کی سالگرہ کے لیے بنوائے گئے خصوصی ’سنو موبائل برتھڈے تھیم کیک‘ کی تصویر شیئر کی ہے۔

اپنی ایک اور انسٹا اسٹوری میں اُنہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں اُنہیں اپنے بیٹے کو گود میں لے کر گلے لگائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو اس کیچھٹی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

دوسری جانب انگین آلتان کی اہلیہ نیسلیشے الکوچلر نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنےبیٹے کی سالگرہ کی تقریب سے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نےاپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’اُنکی اپنے بیٹےکے لیے بے شمار نیک خواہشات ہیں کہ وہ محنتی ہو، ایماندار ہو، کامیاب ہو، اور بہادر بنے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’لیکن اُنکی سب سےبڑی خواہش بیٹے کی روح کی نشونما کرنا ہے‘۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ اختتام پر بیٹے کو ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔