حبا بخاری نے نکاح کو ’معجزہ‘ قرار دے دیا

January 11, 2022

فوٹو، انسٹاگرام

پاکستان کی معروف ادکارہ حبا بخاری نے اداکار آریز احمد کے ساتھ اپنے نکاح کو ایک معجزہ قراردے دیا ہے۔

پاکستان کی نوبیاہتا حبا بخاری کی جانب سے اپنی شادی کی سیکڑوں یادوں کی چند جھلکیاں تصویروں اور ویڈیوز کی صورت میں سوشل میڈیا پر اپنے کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

حبا بخاری کی جانب سے اپنے دولہے آریز احمد کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’نکاح ، معجزہ تو ہے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ حبابخاری کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ ’اُنہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اُن کی شادی محبت کی ہوگی۔‘