• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریز احمد کی شادی میں دلچسپ انداز میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل


پاکستانی اداکار آریز احمد کی اپنی ساتھی اداکارہ حبا بخاری سے شادی کی خوشی میں دلچسپ انداز میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل اس ویڈیو میں آریز احمد کو گلوکار سراج اوپل کے مشہور گانے ’رانجھناں‘ پر اپنی اہلیہ حبا بخاری کے لیے ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کے نکاح کے بعد ایک اور خوبصورت فنکار جوڑی کا اضافہ ہو گیا ہے۔

اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد دو روز قبل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں اور جس کے بعد سے شادی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہیں اور صارفین کی جانب سے پسند بھی کی جارہی ہیں۔

اپنے نکاح کے دن حبا بخاری اور آریز احمد نے سنہری اور کریم رنگ کے لباس زیب تن کیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید