رہیتک روشن کی سابقہ اہلیہ اومی کرون کا شکار

January 11, 2022

رہیتک روشن کی سابق اہلیہ اومی کرون کا شکار

بالی ووڈ اداکار رہیتک روشن کی سابق ​​اہلیہ سوزین خان کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کا شکار ہوگئی ہیں۔

فیشن اور انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان نے اس حوالے سےاپنے فالوورز کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آگاہ کیا۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’دو سال تک مسلسل لوگوں کو اپنا شکار بنانے والے کورونا وائرس کے بعد، اب 2022 میں ضدی اومی کرون ویرینٹ بالآخر اُن کے مدافعتی نظام میں داخل ہوگیا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اُن کا ٹیسٹ کل رات مثبت آیا ہے‘۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں روزانہ کی بنیاد پر فنکار کورونا وائرس کی نئی لہر کا شکار ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل بالی ووڈ اداکار بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔

اس کے علاوہبھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہےاور وہ آئی سی یو میں داخل ہیں۔