فلک شبیر آجکل سارہ خان کو پھول کیوں نہیں دے رہے ؟

January 11, 2022

پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر کی جانب سے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے گئے ہیں۔

گلوکار فلک شبیر کی جانب سے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے لیے ’Ask me a question’ کی اسٹوری لگائی۔

اس اسٹوری کو دیکھنا ہی تھا کہ فلک شبیر کے لاکھوں مداح اُن کی اس اسٹوری پر سوال پوچھنے کے لیے بھاگے دوڑے چلے آئے۔

فلک شبیر نےمداحوںکے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اُن کی اور سارہ خان کی عمر میں 12 سے 13 سال کا فرق ہے۔

فلک شبیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’میں آج کل کنسرٹس میںمصروف ہوں اور سارہ خان میرے بغیر کہیں جاتی نہیں ہے، اسی لیے ہم صبور علی کی شادی میںشرکت نہیں کر سکے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے اور سارہ خان کے درمیان کوئی سوری یا کوئی تھینک یو نہیں چلتا۔‘

پھولوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فلک شبیر کا کہنا تھا کہ ’وہ آج کل بھی سارہ خان کو پھول دیتے ہیں مگر اب سوشل میڈیا پر دکھاتے نہیں ہیں۔‘