شہباز شریف آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے

January 12, 2022


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج جے یو آئی (ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان لانگ مارچ اور پی ڈی ایم کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوگی۔

اپوزیشن رہنماؤں میں منی بل ناکام بنانے کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کسی بحران کو قابو نہیں کرسکی، ان کے بس میں کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جیب خالی ہے تو یہ بجٹ جعلی ہے، ملک کی تھوڑی بہت آزادی منی بجٹ میں آئی ایم ایف کے حوالے کردی گئی۔