کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے

January 13, 2022

گزشتہ ماہ شادی کرنے والی بالی ووڈ جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف اپنی پہلی آن اسکرین پرفارمنس کی تیاری کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘ میں کترینہ کے ساتھ وکی کو بھی کاسٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جی لے ذرا کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ ’جی لے ذرا‘ رواں برس ریلیز کی جائے گی۔

دوسری جانب شائقین ایک باضابطہ اعلان کا انتظار کر رہے ہیں کہ کترینہ اور وکی ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

دونوں کو پہلی بار سلور اسکرین پر دیکھنے کے لیے شائقین بہت پرجوش ہیں۔