اسٹاک مارکیٹ،اتار چڑھاؤ کے دوران فروخت کا دباؤ،135 پوائنٹس کی کمی

January 14, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبارحصص میں اتار چڑھاؤ کے دوران فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آ گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کوچھونے کے بعد 45700پوائنٹس کی سطح پرآگیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے29ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔مارکیٹ میں 135پوائنٹس کی کمی ہوئی ،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹیلی کام،پیٹرولیم،اسٹیل اور بینکنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔