WHO نے کورونا کے علاج کیلئےکونسی 2 ادویات کی منظوری دی ہے؟

January 14, 2022

فائل فوٹو

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے 2 نئی ادویات کی منظوری دی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے 4000 مریضوں پر مشتمل 7 ٹرائلز کے بعد جن ادویات کی منظوری دی ہے ان میں Baricitinib اور Sotrovimab شامل ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رائے کے مطابق Barcitinib جو اب تک گٹھیا کے علاج کیلئے استعمال ہوتی تھی، اسے Corticosteroids کے ساتھ ملا کر تجویز کیا جا سکتا ہے۔

دوسری دوا مونو کلونل اینٹی باڈی Sotrovimab کی سفارش کو کچھ دیگر چیزوں سے مشروط کیا گیا ہے۔

یہ دوا صرف ان مریضوں کو دی جائے گی جو مرض کا زیادہ شکار نہ ہوں لیکن ان کے اسپتال میں داخلے کی ضرورت کا شدید خطرہ ہو۔

یاد رہے کہ یہ دونوں دوائیں ایک جگہ استعمال نہیں ہو سکتیں بلکہ ڈبلیو ایچ او تجویز کرتا ہے کہ جہاں یہ دونوں دوائیں دستیاب ہوں وہاں دوا کی قیمت، اس کی دستیابی اور معالج کے تجربے کی بنیاد پر ایک کا انتخاب کریں۔