پشاور، 3 کروڑ کا امریکی ساختہ اسلحہ افغانستان سے پاکستان اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

January 15, 2022

پشاور (نامہ نگار ) کسٹم کلکٹریٹ انفورسمنٹ پشاور نے کوہاٹ روڈ متنی چیک پوسٹ پرناکہ بندی کرکے 3 کروڑ روپے مالیت کا امریکی ساختہ اسلحہ افغانستان سے پاکستان سمگل کرنے کی کوشس ناکام بنادی،متنی چیک پوسٹ پر خرلاچی سے آنے والی گاڑی سے 28جدید امریکی رائفل برآمد،افغان ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا جس سے تفتیش کرنے کے بعد مزید انکشافات کی توقع ہے۔