پاکستان کی معیشت میں دوسرے سال ساڑھے 4 فیصد ترقی ہوئی، اقوام متحدہ

January 15, 2022

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نسبتاً بہتری کے راستے پر گامزن ہے، پاکستان کی معیشت میں دوسرا سال ساڑھے 4 فیصد ترقی ہوئی۔ عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات کے حوالے سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2021 میں پاکستان کی معیشت 4.5 فیصد کی شرح سے بہتر ہوئی ہے جبکہ 2022 میں جی ڈی پی میں اضافہ 3.9 فیصد رہنےکی توقع ہے۔