مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کی درخواست

January 15, 2022

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر پرویز مشرف کو سزا سنانے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ایڈووکیٹ حامد خان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔

جس میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس میں نوٹس کئے بغیر ہماری اپیل کو عدم پیروی پر خارج کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

خصوصی عدالت کی طرف سے سابق صدر پرویز مشرف کو سزا سنانے کا معاملہ اپیل پر جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔