عام ماسک کورونا سے بچاؤ میں موثر نہیں، امریکی ماہرین

January 16, 2022

امریکی مرکز انسداد امراض نے انکشاف کیا ہے کہ کپڑے کے ماسک کورونا سے بچاؤ میں موثر نہیں ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کپڑے کے ماسک سرجیکل ماسک کے مقابلے میں کورونا سے تحفظ نہیں دیتے۔

امریکی مرکز انسداد امراض کے مطابق کورونا کی اومی کرون قسم کے خلاف این 95 ماسک سب سے زیادہ موثر ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح 35 اعشاریہ 30 فیصد ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے حوالے سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت سے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔