امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں کو برفانی طوفان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک اور کنیکٹی کٹ میں برفانی طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب گورنر نیویارک نے ہنگامی حالت نافذ کر دی۔
نیوجرسی، کنیکٹی کٹ اور نیویارک کے شہریوں کو بلاضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
طوفان کے پیش نظر امریکا میں 1600پروازیں منسوخ جبکہ ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔