اب بیوروکریسی کا نہیں عمران نیازی کا ٹرانسفر ہوگا، رانا ثنا اللہ

January 16, 2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اب کی بار بیوروکریسی کا نہیں عمران نیازی کا ٹرانسفر ہوگا۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیرِداخلہ پر جوابی وار کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سانحہ مری پر شیخ رشید کا بیان عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، سیاسی یتیموں کی چیخیں نکلنے لگ گئی ہیں۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ عمران خان صرف عوام کے لیے ڈراؤنا خواب ہے، جس نے آٹا، چینی اور دوائی چوروں کے لیے سہانا خواب دیکھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کی بہت ٹرانسفر ہوگئی، اب عمران نیازی کی ٹرانسفر ہونے والی ہے۔