سچی باتیں کڑوی لگتی ہیں تو ہزار بار لگیں، میں تو کروں گی، حریم شاہ

January 16, 2022

فوٹو: فائل

منی لانڈرنگ کے حوالے سے حریم شاہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سچی باتیں کڑوی لگتی ہیں تو ہزار بار لگیں، میں تو کروں گی،شہزاد اکبر مجھ پر وقت ضائع کرنے کے بجائے نواز شریف کی کیس پر توجہ دیں۔

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حریم شاہ کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر، نواز شریف کو تو یہاں سے ہلا نہیں سکے، وہ یہاں اپنی زندگی مزے سے گزار رہے ہیں۔ نواز شریف کو آج لے کر آئیں گے، کل لے کر آئیں گے، آج تک تو کچھ کر نہیں سکے، میں تو معمولی شخصیت ہوں۔

حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کے خط سے خائف نہیں، لندن میں چِل کر رہی ہوں۔ برطانیہ میں ثبوت چلے گا، باتیں نہیں، حکام کے رابطوں اور کیسز سے نہیں گھبراتی، کچھ اور حقائق بھی بتا سکتی ہوں۔ خود مشہور ہونے کے لیے میرے خلاف خط لکھنے کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی قدر کے حوالے سے خبر بھی آگئی ہے، میں نے بھی تو سچی بات کی تھی۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ اور کرنسی کی قدر مزید گرتی جارہی ہے، ایف آئی اے اور مقامی حکام سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے پاکستانیوں کے خط کو مقامی حکام پڑھتے بھی نہیں اور پھاڑ کر پھینک دیتے ہیں، جتنی بلیک منی پاکستانی سیاستدانوں کے پاس ہے اتنی بلیک منی تو پاکستان میں عوام کے پاس بھی نہیں ہے۔

حریم کے منہ بولے بھائی دانیال ملک کا کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطہ کر کے کہا تھا کہ حریم سے کچھ پوچھنا ہے تو حاضر ہیں۔

دانیال ملک نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے حریم شاہ کے منی لانڈرنگ کے حوالے سے انٹرویو میں کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔