• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے دوستی کی ابتدا کے حوالے سے پہلی مرتبہ بتادیا۔

لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے ٹک ٹاکر نے کہا کہ آج سے تقریباً چھ سات سال پہلے ایک تقریب میں شیخ رشید سے ملاقات ہوئی۔

حریم شاہ نے کہا کہ میں نے اس تقریب میں شیخ رشید سے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی فین ہوں تو وہ میری سُن کر  دفعتاً پیچھے مڑے اور مجھے اپنا نمبر لکھوادیا۔

حریم شاہ  نے دعویٰ کیا کہ نمبر لکھوانے کے بعد وفاقی وزیر نے مجھ سے کہا کہ مجھے مِس کال کردیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس مِس کال کے بعد میری اور شیخ رشید کی دوستی پروان چڑھنے لگی۔



انہوں نے کہا کہ ہماری دوستی صرف فون تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ شیخ رشید نے مجھے متعدد مرتبہ لاہور ، لال حویلی کی دعوت  بھی دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید