عمرانی ترجمان نے ’’چھوڑی“ ہے کہ وہ ’’سُپر عدالت‘‘ ہیں، پرویز رشید

January 16, 2022


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ایک عمرانی ترجمان نے چھوڑی ہے وہ سُپرعدالت ہیں جوڈیل دینے کی قوت رکھتے ہیں۔

اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمرانی ترجمان آج بھی چاچا رحمتے کے انصافی زمانے کے خوابوں کی اسیر ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ ان خوابوں کی تعبیر انصاف نہیں تحریک انصاف کا انتقام ہے۔